عمران خان جواب دیں

عمران خان جواب دیں
آصف محمود

Advertisements
julia rana solicitors london

ہمارے صحافی دوست ہمایوں سلیم کی بیٹی کینسر کا شکار ہے اور شوکت خانم ہسپتال نے علاج کرنے سے انکار کردیا ہے. پہلے بھی ایسے درجنوں کیس سنے کہ بندہ. بیمار ہے لیکن شوکت خانم والے علاج نہیں کر رہے. ایک دفعہ عمران کے گھر فنڈ ریزنگ کی تقریب تھی تو میں نے وہاں خان صاحب سے شکوہ کیا کہ لوگوں کو واپس کیوں بھیج دیا جاتا ہے۔
عمران نے ایک متعلقہ آدمی سے کہا جواب دیں اس سوال کا. وہ آدمی مجھے بتاتا رہا کہ اور میرے پلے صرف اتنا پڑا کہ شوکت خانم بچوں کے علاج کو ترجیح دیتا ہے کیونکہ بوڑھوں کی نسبت بچوں کی ابھی بہت عمر پڑی ہوتی ہے، اور بھی کچھ باتیں اس نے بتائیں لیکن اس وقت میرے شکوے کا جواب اسی نکتے میں تھا جو بیان کر دیا. عمران خان بتائیں کہ ہمایوں کی بیٹی تو بوڑھی نہیں تھی۔ اس کا علاج کیوں نہیں ہو سکتا؟
ہم کب تک شوکت خانم کے فضائل بیان کر کے خود کو دھوکہ دیتے رہیں گے؟ ایک عرصہ ہو گیا جو ملتا ہے یہی دکھڑا سناتا ہے کہ شوکت خانم گیا لیکن انہوں نے علاج سے انکار کر دیا. وضاحتیں پیش کر کر کے اور دل کو جھوٹی تسلیاں دے دے کر اب تھک گیا ہوں۔
شوکت خانم کی. انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ تفصیل سے عوام کو بتا دیں کہ وہ کن وجوہات کی بنیاد پر مریض کو داخل کرتے ہیں اور کن وجوہات کی بنیاد پر نہیں کرتے. یہ کام بہت ضروری ہے. ورنہ سینہ گزٹ روز بروز خوفناک ہوتا جا رہا ہے. ہم جاننا چاہتے ہیں شوکت خانم میں شفافیت کا عالم. کیا ہے. اور چونکہ ہم تحریک انصاف کی مبینہ شفافیت کو دیکھ چکے ہیں اس لیے یہ سوال اب بہت اہم. ہو چکا ہے.عمران خان کو کوئی جا کے بتائے کہ بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں اور یہاں اگر بیٹیوں کا علاج نہیں ہو سکتا تو سب ماہا ہے۔
ہم باز آئے محبت سے
اٹھا لو پاندان اپنا

Facebook Comments

آصف محمود
حق کی تلاش میں سرگرداں صحافی

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply