ضلعی انتظامیہ نے کورونا کی چوتھی لہرا ور مثبت کیسز کی شرح میں تشویشناک کے پیش نظرصوبائی دارالحکومت کے 13علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن لگانے کی تجویز دے دی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہاٹ سپاٹ ایریاز علامہ اقبال ٹاون،ای ایم ای سوسائٹی،جوہرٹاون ایل بلاک،عزیزبھٹی ٹاون سی بلاک،گرین سٹی میں لاک ڈاﺅ ن کی تجویز دی گئی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں والٹن روڈ ، شامی روڈ،ساندہ ،گلشن راوی، اور مسلم ٹاﺅن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائر س کے سبب مزید 65 افراد جاں بحق جبکہ چار ہزار 950 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد تک پہنچ چکی ہیں۔
شہباز شریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی اور چچا بھیتجی کے اختلافات ، ارشاد بھٹی نے ’گدی نشینی‘ کا جھگڑا قرار دے دیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 360 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہو گئی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں