میا خلیفہ کی طلاق سے متعلق نصیحت

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں اور گاہے مشکل موضوعات پر بات کرتی نظر آتی ہیں۔ اب انہوں نے طلاق کے متعلق لوگوں کو ایک حیران کن نصیحت کر دی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انڈیا ٹائمز کے مطابق میا خلیفہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ” اب ہمیں طلاق کو معمول کی چیز خیال کرنا چاہیے اور جس کی طلاق ہو اس کے ساتھ افسوس کرنے کی بجائے اسے مبارکباد دینی چاہیے۔“ انہوں نے یہ بات اپنے شوہر کے ساتھ اپنی طلاق کے اعلان کے چند دن بعد کہی۔میا خلیفہ نے چند روز قبل ایک طویل پوسٹ میں اپنے سویڈش شوہررابرٹ سینڈ برگ کے ساتھ علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ”میں نے اور میرے شوہر نے شادی کو برقرار رکھنے کی سنجیدہ کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ اب ہم خوش اسلوبی سے الگ ہو رہے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ ہم تمام عمر ایک دوسرے کے دوست رہیں گے۔ ہم ہمیشہ ایک دوسرے سے محبت کریں گے، ایک دوسرے کی عزت کریں گے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ کسی ایک واقعے کی وجہ سے ہماری علیحدگی نہیں ہوئی۔ہم بغیر کسی پچھتاوے کے اس باب کو بند کر رہے ہیں اور اپنے اپنے نئے باب شروع کرنے جا رہے ہیں۔“ واضح رہے کہ میا خلیفہ اور رابرٹ نے گزشتہ سال جون میں کورونا وائر س کی وباءکی وجہ سے بہت سادگی کے ساتھ شادی کی تھی۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply