اداکار عثمان مختار کا خاتون پر ہراساں کرنے کا الزام

پاکستانی نامور اداکارعثمان مختار نے اپنی خاموشی توڑ دی، کئی سالوں سے ایک خاتون کی وجہ سے مسلسل ہراسانی اور بلیک میلنگ کی کہانی مداحوں کے ساتھ شئیر کردی۔

اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر طویل پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ پچھلے ڈیڑھ سالوں سے ایک خاتون انہیں ڈرا دھمکا رہی ہیں، ان کے گھر والوں اور دوستوں کو بھی اس ہراسانی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے اور ان سے متعلق تکلیف دہ تبصرے کیے گئے ہیں۔

عثمان مختار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے اس کے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت بھی درج کرا رکھی ہے، لیکن ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی کچھ کیا نہیں جا سکا، جس سے ان کی ذہنی حالت پر بہت برا اثر پڑا ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے معافی بھی مانگی اور کہا کہ وہ خواتین کی عزت کرتے ہیں اور ان کے حقوق کے لیے ہمیشہ کھڑے رہیں گے، وہ نہیں چاہتے تھے کہ ایک خاتون کا منفی تاثر لوگوں تک نہ پہنچے اور معاملہ خاموشی سے حل ہو جائے لیکن وہ اب تھک چکے ہیں۔

تاہم انہوں نےخاتون کا نام اور شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ عثمان مختار کا ساتھ دینے نامور ساتھی اداکار بھی میدان میں آگئے اور ان کی پوسٹ کے نیچے کمنٹس کے ذریعے انہیں ہمت اور حوصلہ دیا، جن میں ماہرہ خان اور کبری خان کے نام شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عثمان مختار ہم ٹی وی کے نئے میگا سیریل “ہم کہاں کہ سچے تھے” میں ماہرہ خان کے ساتھ جلد نظر آئیں گے۔ اسی ڈرامے کے ذریعے ماہرہ خان پانچ سالوں بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply