• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خواتین کیساتھ زیادتی کرنے والا مجرم اپنے جرم کا اکیلا ذمہ دار ہے ،وزیر اعظم

خواتین کیساتھ زیادتی کرنے والا مجرم اپنے جرم کا اکیلا ذمہ دار ہے ،وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والا مجرم ہی اپنے جرم کا اکیلا ذمہ دار ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ زیادتی سے متعلق میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ زیادتی کرنے والا ہی قصور وار ہے اور زیادتی سے متاثرہ شخص کبھی اس کا ذمہ دار نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ انٹرویو میں پاکستانی معاشرے سے متعلق بات ہو رہی تھی اور میں نے پردے کا لفظ استعمال کیا لیکن پردے کا مطلب صرف لباس نہیں بلکہ اسلام میں پردے کا مقصد معاشرے میں بگاڑ کو روکنا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیر اعظم نے کہا کہ پردہ صرف عورت کے لیے نہیں بلکہ مرد کے لیے بھی ہے۔ خواتین کے ساتھ بچوں کی اکثریت بھی جنسی جرائم کا شکار ہو رہی ہے۔ اسلام خواتین کو عزت و احترام دیتا ہے اور پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک میں خواتین کا بہت احترام کیا جاتا ہے جبکہ مغرب کے مقابلے میں پاکستان میں زیادتی کی شرح بہت کم ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply