• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میڈل نہ سہی، طلحہ طالب نے پاکستانی ستاروں کے دل جیت لیے

میڈل نہ سہی، طلحہ طالب نے پاکستانی ستاروں کے دل جیت لیے

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے ویٹ لفٹر طلحہ طالب البتہ میڈل نہیں جیت سکے لیکن اپنی انتھک محنت اور کاوشوں کی وجہ سے لاکھوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

طلحہ طالب کو جہاں عوام سے بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی وہیں شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی ان کی کوششوں کو سراہا۔

ٹوکیو اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں پانچویں پوزیشن پر آنے والے طلحہ طالب کی کوششوں پر پاکستانی ستاروں نے بھی انہیں زبردست داد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی ستاروں نے طلحہ طالب کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے  کہا کہ تمغہ نہ سہی لیکن انہوں نے اپنی کاوشوں سے سب کے سر فخر سے بلند کیے ہیں۔

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر طلحہ طالب کی ٹوکیو اولمپکس مقابلے کی تصویر شیر کرتے ہوئے لکھا کہ “آپ نے ہم سب کے سر فخر سے بلند کردیے ہیں”۔

 

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ “گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں، آپ ڈٹے رہے اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا”

 

پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ  میں طلحہ طالب کی اولمپکس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ٹویٹر پر پوسٹ شیئر کرتے  ہوئے لکھا کہا کہ اولمپکس میں طالب نے اپنی کارکردگی سے “ہمارے دل جیت لیے ہیں”

 

کرکٹر محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ایسے افراد یا فیڈریشن جو آپ جیسے ایتھلیٹوں کی مدد نہیں کرتے اور ضروری سہولیات فراہم نہیں کرتے ہیں ان سے جواب لیا جانا چاہیے۔

 

خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں طلحہ طالب میڈل کے بہت قریب آگئے تھے لیکن صرف دو کلوگرام کے فرق کی وجہ سے وہ ایک یقینی تمغے سے محروم رہ گئے اور پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تمام پاکستانیوں کے دل جیتنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف دو کلو گرام سے میڈل نہ جیت سکا، مد مقابل کھلاڑیوں کو جو سہولتیں میسر تھیں اگر مجھے بھی ملتیں تو میڈل جیت جاتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply