سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور گیند ایک بار پھر چوری

رواں ماہ کے آغاز میں ہاکی کے مایہ ناز اولمپیئن “فلائنگ ہارس” کا لقب پانے والے بہاولپور کے سپوت سمیع اللہ خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بہاولپور میں ماڈل ٹاؤن اے کے خان چوک میں سمیع اللہ خان کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا۔

کچھ روز پہلے اس مجسمے کی پہلے گیند چوری ہوئی اب کوئی اس کی ہاکی بھی چوری کر کے لے گیا ہے اور اسکے بعد سمیع اللہ کے مجسمے کے ہاتھوں میں تھامی ہوئی ہاکی بھی چوری ہو گئی ہے جبکہ ایک شخص سمیع اللہ کے مجسمے کے ساتھ قابل اعتراض حرکتیں بھی کرتا پایا گیا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا

اسکے بعد انتظامیہ نے دوبارہ ہاکی اور گیند رکھوائی جبکہ سمیع اللہ کے مجسمے کے اردگرد جنگلا لگادیا تاکہ کوئی گیند نہ چراسکے لیکن اب یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ ایک بار پھر سمیع اللہ کے مجسمے سے گیند اور ہاکی کوئی چرا کر لے گیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل سمیع اللہ کے مجسمے کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالے شخص کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

پولیس کی موجودگی میں ملزم نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میرا نام نعمان ہے، میں بہاولپور کا رہائشی ہوں، کچھ روز قبل اپنے دوست کے ساتھ راستہ سے گزر رہا تھا ،میں نے مجسمہ دیکھا تو میرے ذہن میں چھوٹی سی شرارت آئی۔

ملزم کا مزید کہنا تھا کہ ، کسی نے میری تصویر لے لی اور اس کے بعد تصویر وائرل ہوگئی،اپنے کئےپر شرمندہ ہوں!!

Advertisements
julia rana solicitors london

بعدازاں فرزندبہاولپور اولمپیئن سمیع اللہ نے اپنے مجسمے سے گیند اور ہاکی چوری کرنے والے ملزم کو معاف کردیا تھا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply