سیاسی کوٹ۔۔سیّد واثق گردیزی

سیاسی کوٹ  کسی دور میں پاکستان میں واسکٹ کے نام سے جانا جاتا تھا، شلوار قمیض کے ساتھ اسکا ہونا لباس کو چار چاند لگا دیتا تھا ۔

کچھ عرصہ  پہلے مغربی جینز کا فیشن اِن ہوا ،تو اسکا استعمال بھی صرف دفتروں اور سیاست دانوں تک محدود ہوکر رہ گیا، لیکن گزرتے وقت کے ساتھ جب ملبوسات کے پرانے رنگوں نے ایک بار پھر اپنا اثر دکھانا شروع کیا تو واسکٹ دوبارہ سے ملبوسات کے استعمال میں شامل ہوگئی ۔

اب کی بار واسکٹ   سیاسی کوٹ بن چکی ہے اسکو پہننے والا شخص نجانے اسکے خوشنما رنگوں یا خدوخال کو دیکھ کر خود کو  سیاست دان سمجھ  بیٹھتا  ہے، کچھ دن قبل سیاسی و سماجی پرگراموں میں جانے کا بکثرت اتفاق ہوا،ہر طرف واسکٹیے (چھوٹے چھوٹے  خود ساختہ سیاست دان نظر آئے )۔

واسکٹ  اپنی اصل مہذب پہچان کھونے پر نوحہ کناں  ہے، واسکٹ کی سامنے کی جیب میں ایک خوبصورت پھول نما رومال کے ساتھ  واسکٹیے پرچیاں اور ٹشو   کی جگہ بنا دیتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسکی اطراف کی جیبیں سگریٹ اور موبائل سے بھری ہوتی  ہیں ، ایسے میں کو ئی واسکٹیا چلتا  ہے، تو مجھے اور واسکٹ دونوں کو نجانے کیوں اسکی ایک طرف لٹکی  ہوئی  واسکٹی جسامت  قہقہہ لگانے پر مجبور کر دیتی ہے، لیکن ہجوم سے  ایک طرف میں اپنے کمرے میں لٹکتی اپنی اکلوتی واسکٹ سے جب بھی ہم کلام ہوتا ہوں تو وہ ان ننھے منے سیاست دانوں کے ہاتھوں اپنی تذلیل پر نوحہ کناں  ہوتی  ہے۔

Facebook Comments

Syed Wasiq Gardezi
سکوں و اماں کی تلاش میں عذاب آگہی میں مبتلا ایک عام انسان

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply