• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دلہن سے بات کرنا منع، شادی میں شرکت کیلئے انوکھی شرائط

دلہن سے بات کرنا منع، شادی میں شرکت کیلئے انوکھی شرائط

دلہا اور دلہن کی جانب سے شادی میں شرکت کیلئے انوکھے شرائط و ضوابط کی فہرست سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

مہمانوں کے لئے شادی میں شرکت کے اصولوں کی فہرست سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر کہا گیا کہ اگر آپ شادی میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو75ڈالر( 11 ہزار964 پاکستانی روپے) یا اس سے زائد کے تحائف لے کر آئیں۔

شادی کے تقریبات کا اہتمام کرنے والی فرم نے شادی میں شرکت کے لیے تمام مہمانوں کوای میل بھیجی جس میں انھوں نے دلہا اور دلہن کی جانب سے کچھ اصولوں کو بھی شامل کیا۔

قوانین میں دلہن سے بات نہ کرنا اور75 ڈالرز سے زائد کا تحفہ لانا بھی شامل ہے۔

ای میل میں مہمانوں کوشادی کے دن کے لیے کچھ اصول و ضوابط بتائے گئے ہیں۔ جس میں کہا گیا کہ صرف 15یا 30 منٹ پہلے آئیں۔

سفید یا کریم رنگ کے کپڑے نہ پہن کر آئیں، میک اپ زیادہ نہ کریں، تقریب کے دوران اسمارٹ فونز سے ریکارڈنگ نہ کریں اور جب تک میزبان کی جانب سے ہدایت نہ دی جائے  اس وقت تک فیس بک استعمال نہ کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایک صارفین نے ای میل پر لکھا کہ دلہن اور دلہا یا تو خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں یا پھر اس قابل نہیں کہ ان سے بات کی جائے جبکہ ایک اور صارفین نے لکھا کہ مجھے اس بات کا تجسس ہے کہ ان کو دیکھنے کتنے لوگ آئیں ہو گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply