• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دین سے دوری کے باعث ہم غفلت میں مبتلا ہیں، رابی پیرزادہ

دین سے دوری کے باعث ہم غفلت میں مبتلا ہیں، رابی پیرزادہ

لاہور: رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ دین سے دوری کے باعث ہم غفلت میں مبتلا ہیں۔

شوبز کو خیرباد کہنے والی رابی پیرزادہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ خدا کی ذات کے سامنے سر بسجود ہوئے بغیر اس کا قرب حاصل نہیں کیا جا سکتا اور جن لوگوں کو دنیا میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہدایت مل جائے وہی حقیقت میں کامیاب اور خوش نصیب لوگ ہیں۔

رابی پیر زادہ نے کہا کہ دین سے دوری نے ہمیں غفلت میں مبتلا کر رکھا ہے اور یہ حقیقت ہے کہ جب میں شوبز کی رنگین دنیا سے وابستہ تھی تو مجھے دین کے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جب سے شوبز چھوڑا ہے تو دین کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے اور مجھے بہت زیادہ اطمینان نصیب ہوا ہے جسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں عورت کو بہت زیادہ عزت اور مقام دیا گیا ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ اسلام میں صرف بھلائی کا درس دیا گیا ہے اور میں اب بہت زیادہ سکون محسوس کرتی ہوں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply