• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانوی وزیر صحت 2 خوراکیں لگوانے کے باوجود کورونا میں مبتلا

برطانوی وزیر صحت 2 خوراکیں لگوانے کے باوجود کورونا میں مبتلا

لندن: برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے کے باوجود کورونا میں مبتلا ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے گزشتہ روز اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آ گیا۔

ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ بیماری کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد کورونا ٹیسٹ کروایا۔ رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور گھر سے ہی اپنی خدمات سرانجام دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے باعث ان میں کورونا کی انتہائی معمولی علامات ہیں تاہم امید ہے وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔

برطانوی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کورونا نتائج مثبت آنے کی اطلاع دی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کی ویکسین لازمی لگوائی تاکہ اس بیماری سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے باعث ان میں کورونا کی علامات انتہائی کم ہیں۔

 

برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید جمعہ کو برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے ملے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ساجد جاوید نے کورونا کی پہلی ویکسین 17 مارچ اور دوسری ویکسین 16 مئی کو لگوائی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply