سمپسن کارٹون کی 2021میں اہم واقعہ کی پیش گوئی

مستقبل کی پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور امریکی سمپسن کارٹون نے 2014 میں خلائی سیاحت کے متعلق بتایا تھا جو2021 میں ممکن ہوگیا ہے۔

سپمسن کارٹون میں جس کردار کو خلائی سفر کرتے دکھایا گیا اس کی شکل بھی رچرڈ برانسن سے ملتی ہے جو چند دن قبل ہی خلا سے ہوکر آئے ہیں۔

رچرڈ برانسن ایک ہفتہ قبل ہی خلا سے ہو کر آئے اور اب سمپسن کارٹون کی وہ تصویر سوشل میڈیا پر وائر ہو رہی جس میں ایک شخص کو خلا میں تیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں اپنی کمپنی ورجن گلیکٹک کے خلائی جہاز پر سفر کرکے سیاحت کیلئے زمین سے باہر جانے والے پہلے انسان ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

ان کی خلائی سفر کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکٹ میں کشش ثقل نہ ہونے کے باعث افراد خلا میں تیر رہے ہیں۔

اس واقعے کی پیش گوئی سیزن25 کی15 ویں قسط’ دی وار آف آرٹ‘ میں ہوئی تھی۔

سمپسن کی2014 میں نشر ہونے والی25 ویں قسط میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص خلا میں تیرتے ہوئے ایک تصویر دیکھ کر محظوظ ہو رہا ہے۔

اس سے قبل بھی سمپسن کارٹون میں دکھائے گئے واقعات حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں جیساکہ ٹرمپ کو امریکا کی صدارت ملنا اور کمیلا ہارس کا نائب صدر منتخب ہونا۔

یہ کارٹون سریز 1989میں شروع کی گئی تھی اور تقریبا ً30 تیس سالوں سے چل رہی ہے۔ اس کارٹون سریز کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی مختلف اقساط میں کچھ ایسے واقعات پیش کئے گئے ہیں جو آج حقیقی طور پر رونما ہورہے ہیں۔

دنیا میں کیا ہونے والا ہے؟ تو اس حوالے سے سمپ سن کارٹون سیریز کی پیشن گوئیاں حقیقت سے قریب تر نظر آتی ہیں۔ اس میں دیکھائے جانے والے واقعات حقیقی دنیا میں ہو بہو پیش آرہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وہ سائنسی ایجادات ہوں یا سیاسی اسکینڈلز۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارت ملنے کی پیش گوئی، اسمارٹ واچ کا آئیڈیا متعارف کرانا، امریکہ میں 9/11 کا واقعہ بھی دکھایا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply