اشارے

اشارے دینا ، اشارے کرنا اور اشارے کو سمجھنا یہ ایک فن ہے ۔ کھلاڑی کھیل کے اشارے کو خوب سمجھتا ہے اگر وہ کھیل کے میدان میں ہو ۔ جب وہ کھیل کے میدان سے باہر ہوتا ہے یہی اشارے کسی اور مقصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں ۔

کرکٹ کا کھلاڑی انگلی کے اشارے سے واقف ہوتا ہے اور فٹ بال کا کھلاڑی ہاتھ کے اشارے سے ۔

کھیل کون کھلا رہا ہے اور کون سا کھیل ہو رہا ہے اسی حساب سے اشارے ہوتے ہیں ۔

سیاست میں اشارے کرنا اور اسکو سمجھنا ایک فن ہے۔ کپتان کو سمجھنا چاہئے کھیل کے میدان اور سیاست کے میدان میں بڑا فرق ہے ۔

جن سے امیدیں وابستہ ہیں انہوں نے بستہ اتار کر رکھ دیا ہے ۔حکومت نے دال پر سبسیڈی دینے کے اشارے دے دیئے ہیں ۔ دال کھانے والوں کو دال میں کالا نظر نہیں آرہا ہے ۔

عوام ٹریفک پولیس کے اشارے سے واقف ہے ۔ کنٹینر لگا کر پولیس اشارے کا انتظار کر رہی ہے ۔

لال حویلی سے لال رنگ کے اشارے مل رہے ہیں ۔ شیخ صاحب گھنٹی بجا بجا کر کارکنوں کو اشارے دے رہے ہیں ۔

میچ کروانے والے اسپونسر کے اشارے کا انتظار کر رہے ہیں ۔

Facebook Comments

محمد امانت اللہ
محمد امانت اللہ فکاھیہ لکھتے ہیں اب تک تین سو سے ذیادہ کالم اخبار میں چھپ چکے ہیں ۔ فیس بک پر دو سو سے زائد تحریریں پوسٹ کر چکے ہیں ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply