ووٹ کی عزت آکسیجن ماسک اور جمہوریت کا بہترین انتقام

آزاد کشمیر انتخابی مہم کا ایک اکٹھ
ایم ایل اے کے امیدوار کے پہلو میں آکسیجن ماسک لگائے بیٹھا بزرگ اور عقب میں آکسیجن بھرا سلنڈر،کہنے کو یہ ایک تصویر ہے لیکن پاکستان کے سیاسی منظر نامے اور نسل در نسل غلامی کی اس سے بہتر انداز میں عکاسی ممکن نہیں۔
آئیے دیکھتے ہیں اس امیدوار کے چاہنے والوں نے اس منظر کو کس جذباتی انداز میں سوشل میڈیا پر اجاگر کیا
” ان جذبوں کو کون شکست دے سکتا ہے یہ محبتیں کسی اور کے نصیب میں کہاں
لالہ اشرف آف مناور طبیعت کی خرابی اور آکسیجن کے باوجود قائد کے استقبال کے لئے پنڈال میں پہنچ گئے ”
یعنی اب کسی سیاسی امیدوار سے عوام کی محبتوں کو ماپنے کا ایک یہ بھی پیمانہ ٹھہرے گا
کتنا خوش کن ہوتا وہ منظر کہ
یہ بزرگ آرام سے اپنے گھر ٹھہرتے
وزیر صاحب کا کوئی  جیالا انہیں خبر دے دیتا کہ حضور ایک بزرگ سخت علیل ہیں مگر آپ کے ایک دیدار کو بے تاب۔۔
ایسا نہ ہو کہ وہ بستر علالت سے آکسیجن ماسک سمیت اٹھ کر آپ کے استقبال کو چل دیں لہذا آپ خود چند لمحے کو ان کے پاس ہو آئیے تاکہ دید کی پیاسی آنکھوں کو قرار آ جائے۔
کتنا ہی بابرکت ہوتا یہ امیدوار اپنے لاؤ لشکر سمیت ان بزرگوں کی دہلیز پہ قدم رنجہ فرماتے بیمار پُرسی کو اپنے ساتھ تازہ پھولوں کا گلدستہ وٹالہ کے موسمی آموں کی پیٹی لے جاتے ان کی قدم بوسی کرتے لپک کے ماتھے پہ بوسہ دیتے اور کہتے
اس گھڑی الیکشن مہم میں ہمیں آپ کی کمی رہ رہ کر محسوس ہو رہی ہے، کیا ہی اچھا ہوتا آپ ہمارے ساتھ ہوتے لیکن ہمیں آپ کی صحت سے بڑھ کر کچھ بھی عزیز نہیں بس آپ ہمارے حق میں دعا کر دیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بس جناب پھر یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی تو دھوم مچ جاتی کہ
“ہر دلعزیز رہنما اپنے جیالے ووٹر کے گھر پہنچ گئے ”
ٹھیک ہی تو کہا تھا امام سیاست آصف علی زرداری نے کہ
جمہوریت بہترین انتقام ہے
جو ہر الیکشن میں ووٹرز سے لیا جاتا ہے
اور ووٹ کو عزت دینے کا سلوگن تو انتہائی  خوبصورت ہے اور اس پہ جو موسیقی ترتیب دی گئی ہے کمال۔اب ذرا آکسیجن ماسک لگائے اپنے قائد کے استقبال کے لئے آئے بزرگ کی فوٹو دیکھئے
اور پھر جھوم جھوم کے آپ بھی گنگنائیں
اک نعرہ لگانا چاہتا ہوں
قاضی کو سنانا چاہتا ہوں
ووٹ کو عزت دو !

Facebook Comments

عامر عثمان عادل
عامر عثمان عادل ،کھاریاں سے سابق ایم پی اے رہ چکے ہیں تین پشتوں سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں لکھنے پڑھنے سے خاص شغف ہے استاد کالم نگار تجزیہ کار اینکر پرسن سوشل ایکٹوسٹ رائٹرز کلب کھاریاں کے صدر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply