مارک زکربرگ کے شہر میں خوش آمدید

مارک زکربرگ سلیکون ویلی  کے ہیڈکوارٹر کے قریب ایک نیا شہر تعمیر کررہے ہیں۔ فیس بک کے جو ملازمین وہاں رہنے کا فیصلہ کریں گے وہ ملازمت نہیں چھوڑسکیں گے۔

مارک زکربرگ کا سوشل نیٹ ورک ، جس کے 2.9 بلین صارفین ہیں ، اب وہ کیلیفورنیا کے مینلو پارک میں 59 ایکڑزمین پر ولو پارک نامی ایک حقیقی زندگی کی کمیونٹی بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

یہ شہر 1729 اپارٹمنٹس پر مشتمل ہوگا ، جن میں سے تقریبا 320 یونٹس مناسب قیمت میں دستیاب ہوں گے اور 120 بزرگ شہریوں کے لئے مختص ہوں گے۔ ہاوئسنگ یونٹ صرف فیس بک ملازمین کے لئے نہیں ہوں گے یہاں کوئی بھی گھر خرید سکتا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ  بیش قیمت یونٹس ممکنہ طور پر فیس بک کے ملازمین ہی خریدیں گے۔

کمپنی نے کئی سال قبل ہی اپنے عملے  کو یہ پیشکش کی تھی کہ اگر وہ دفتر سے دس میل کے فاصلے تک رہے گے تو انہیں زیادہ سے زیادہ تنخواہ دی جائے گی۔

نئے شہر کے منصوبوں میں ایک سپر مارکیٹ ، فارمیسی ، کیفے اور ریسٹورانٹس اور 193 کمروں پر مشتمل ہوٹل بھی شامل ہے۔

ٹائون سکوئر سے علیحدہ ایک چار ایکڑزمین  پر مشتمل عوامی پارک اور دو ایکڑ زمین پر ایک پارک بنایا جائے گا جوکہ نیو یارک سٹی کی ہائی لائن پارک کی طرز پر ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

فیس بک نے 1.25 ملین مربع فٹ  پرنیا آفس ، میٹنگ اور کانفرنس روم  بنانے کی بھی منصوبہ بندی کی ہے۔ نئے آفس کی تعمیر کے بعد 3400 نئے ملازمین کو رکھا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply