• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سندھ: مسافروں کے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے

سندھ: مسافروں کے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے

حکومت سندھ نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران احتیاطی تدابیر مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا کہ مسافر گاڑیوں میں سفر کرنےوالے افراد کے کورونا سرٹیفکٹ چیک کیے جائیں گے۔

اویس شاہ نے دیگر صوبوں سے سندھ آنے والے تمام مسافروں کو کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیرٹرانسپورٹ نے ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو بھی کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کی ہدایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسافر گاڑیوں کے مالکان کوروناسرٹیفکیٹ کے بغیر مسافر کی ٹکٹس بک نہ کریں۔

سندھ کےتمام ریجنل ٹرانسپورٹ سیکریٹریز کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا بین الصوبائی اور بین الضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والےمسافروں کےکورونا سرٹی فکیٹ چیک کرنےفیصلہ کیا ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ مالکان، آپریٹرز اور مسافر کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ہی سفر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز سے درخواست کی کہ وہ کورونا ویکسنیشن کراکر خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔

خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا آغاز ہوگیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونا اور مختلف ویری انٹس کا پھیلاو بڑی وجوہات ہیں۔ پاکستان میں کورونا پھر تیزی سے پھیل رہا ہے اور مثبت کیسز کی شرح3.65فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply