• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • افغانستان کے ہمسایہ ممالک مستقبل میں حصہ دار ہیں، امریکہ

افغانستان کے ہمسایہ ممالک مستقبل میں حصہ دار ہیں، امریکہ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک مستقبل میں حصہ دار ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ مفادات ہیں جبکہ افغانستان میں امن کے لیے امریکہ اور پاکستان مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے علاقائی تعاون اور اتفاق رائے اہم ہے جبکہ حال ہی میں پاکستان کئی معاملات میں مدد گار رہا۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کو افغانستان میں اثرورسوخ مثبت انداز میں استعمال کرنا ہو گا اور ہم ایران میں طالبان کی ملاقاتوں کے احوال سے آگاہ ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک مستقبل میں حصہ دار ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply