• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملے کی کوشش ناکام

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملے کی کوشش ناکام

کراچی: معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے اور وہ اس میں محفوظ رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے چاقو برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص سے چاقو برآمد ہوا ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشتبہ شخص نے عالم دین مفتی تقی عثمانی کے قریب آنے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محافظ نے مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کے خواہشمند شخص کی تلاش لی تو چاقو نکل آیا۔ زیر حراست مشتبہ شخص نے بعد نماز فجر مفتی تقی عثمانی سے علیحدگی میں ملاقات کرنا چاہی تھی۔

ایس ایس پی کے مطابق مشتبہ شخص گھریلو مسئلے پر مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کا دعویٰ کرتا ہے۔ واقعہ کورنگی میں واقع جامعہ دالعلوم میں پیش آیا۔

مفتی تقی عثمانی نماز فجر کے بعد احباب کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے ایک مشتبہ شخص نے ان سے تنہائی میں ملنے کا کہا۔ گارڈ نے جب اس شخص کی تلاشی لی تو جیب سے چاقو برآمد ہوا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مشتبہ شخص گلستان جوہر کا رہائشی ہے اور اس کا نام عاصم بتایا جا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مشتبہ شخص نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ وہ گھریلو مسئلے کے سلسلے میں مفتی تقی عثمانی سے تنہائی میں ملنا چاہتا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply