المیہ۔۔۔

المیہ!
ایک کاروباری سلسلے میں ایک متوقع گاہک کے ساتھ اوکاڑہ جانے کا اتفاق ہوا اور راستے میں واپسی پر لیبر کے متعلق بات شروع ہو گئی۔
میرے پارٹنر کہنے لگے کے خان تو ملازموں کو ملازم ہی رکھتا ہے لیکن میں انکو اپنے ساتھ بٹھاتا اور کھلاتا پلاتا ہوں۔ صلہ رحمی سب سے بڑی چیز ہے اور ہمیں ہمیشہ ملازموں کے ساتھ صلہ رحمی کرنی چاہئے وغیرہ وغیرہ۔
اور آج صبح صبح بھائی کا غصے سے بھرا فون آ گیا اور کہنے لگے کے یار تمہارے منع کرنے کے باوجود وہ پچھلے مہینے میں نے جس ملازم کو 15000 روپے دیے تھے جو کہہ رہا تھا کے میری بیوی بیمار ہے ابھی تک واپس نہیں آیا کل اسکو فون کیا تو پہچاننے سے انکاری ہو گیا کے کون ہو ؟
اتنا بتا کے بھائی نے الحمداللہ دشنام درازی کی تسبیح شروع کر دی اور بعد میں کہنے لگا۔
خان تو ٹھیک کرتا ہے

Facebook Comments

حسام دُرانی
A Frozen Flame

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply