• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا کے بعد ایک اور خطرہ: ڈاکٹر یاسمین راشد نے نشاندہی کردی

کورونا کے بعد ایک اور خطرہ: ڈاکٹر یاسمین راشد نے نشاندہی کردی

لاہور: پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی پر قابو پانا بہت اہم ہے۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو ڈینگی پھیلنے کا خطرہ ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس ضمن میں تمام کمشنرز کو فوری طور پرانسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ان ڈور سرویلنس کو فوراً بڑھایا جائے۔ انہوں ںے کہا ہے کہ تمام ڈی جیز ہیلتھ اور ٹی ایچ کیوز ڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کریں کیونکہ اسپتالوں میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے ہدایات دی ہیں کہ ڈینگی لاروا تلفی کو یقینی بنانے کے لیے ٹارگٹ آپریشنز کیے جائیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ شہر میں ڈینگی کا زیادہ خطرہ ہے اس لیے سرویلنس اور لاروا سائیڈنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی سے متعلق یونین کونسل سطح پر پلان تیار کیا جائے۔

ڈینگی ایک مخصوص مادہ مچھرکے کاٹنے سےہوتا ہے جس کے بعد متاثرہ شخص تیزبخار میں مبتلا ہوسکتا ہے، جسم میں درد ہوتا ہے اور سرخ دھبے پڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

طبی ماہرین کے مطابق ڈینگی مچھر صبح روشنی ہونے سے پہلے اور شام میں اندھیرا ہونے سے دو گھنٹے قبل زیادہ متحرک ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا مرض مچھر کے ذریعے مریض سے کسی بھی دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply