اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ پڑھ کر سر چکرا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کے فیصلے پڑھ کر سر چکرا گیا۔
اس سے قبل فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں چند ہفتے قبل ایک پاکستانی فیملی کو نسل پرستانہ حملے میں شہید کیا گیا اور اب دوبارہ سسکرتون شہر میں ایک اور شہری پر انتہا پسندوں نے خنجروں سے حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مغربی معاشرے میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے اور امید کرتے ہیں کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں