• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نوکری نہ ملنے پر خاتون ڈاکٹر نے موٹرسائیکل پر چلتی پھرتی فارمیسی بنا ڈالی

نوکری نہ ملنے پر خاتون ڈاکٹر نے موٹرسائیکل پر چلتی پھرتی فارمیسی بنا ڈالی

کراچی میں نوکری نہ ملنے پر ایک باہمت خاتون ڈاکٹر نے موٹرسائیکل پر چلتی پھرتی فارمیسی بنا ڈالی۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ ڈاکٹر ثناءاحسان ہیں جو گزشتہ پانچ سال سے فارمیسی کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ ان کے پاس فارمیسی کھولنے کے لیے سرمایہ نہیں تھا اور ملازمت بھی جب نہ مل سکی تو انہوں نے موٹرسائیکل پر ہی موبائل فارمیسی کھول لی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی رہائشی فارماسسٹ ڈاکٹرثناءاحسان کو ان کے والد نے کچھ پیسے دیئے اور کچھ انہوں نے خود رقم جمع کر رکھی تھی۔ انہوں نے موبائل فارمیسی کے لیے گھر میں موجود موٹرسائیکل چلانی سیکھی، ایک بورڈ پرنٹ کرایا اور کراچی کی سڑکوں پر یہ موبائل فارمیسی لے کر نکل پڑیں۔ ڈاکٹر ثناءکا کہنا ہے کہ انہیں شہریوں کی طرف سے بہت مثبت ردعمل مل رہا ہے تاہم خاتون ہونے کی وجہ سے ہراسگی کے کئی واقعات بھی پیش آتے رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ثناءکے بورڈ پر ان کا فون نمبر بھی درج ہے، جس پر کال کرکے کوئی بھی ان سے دوائیاں اور آلات منگواسکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply