• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حریم شاہ کی شادی: سعید غنی ،مرتضیٰ وہاب اور شہلا رضا کا ردعمل آ گیا

حریم شاہ کی شادی: سعید غنی ،مرتضیٰ وہاب اور شہلا رضا کا ردعمل آ گیا

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی سے متعلق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی لاعلم نکلے۔

ایک تقریب کے دوران صحافی نے سعید غنی سے سوال کیا کہ حریم شاہ نے کس ایم اپی اے سے شادی کی ہے؟

صوبائی وزیر سعید غنی سوال سنتے ہی مسکرا دیئے، دونوں ہاتھ اٹھا کر دکھا دیئے، اور صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ میری گھڑی بھی دیکھ لیں۔

دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے حریم شاہ کی شادی سے متعلق کہا کہ ان کے ہاتھ بلکل صاف ہیں۔

جب کہ پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے شادی کو ایک ذاتی معاملہ قرار دے کر تبصرہ کرنے سے منع کر دیا۔

خیال رہے کہ حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی شادی سندھ کے ایک رکن صوبائی اسمبلی سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں، جب وہ اپنی پہلی بیوی کو راضی کر لیں گے تب میں ان کا نام بتاوں گی۔

دوسری جاںب حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سرخ رنگ کا لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ایک لڑکے اور لڑکے کا ہاتھ نظر آ رہا ہے اور انہوں نے اپنی انگلیوں میں انگوٹھیاں پہن رکھی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ٹک ٹاکر کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس طرح کے سوال ہی پوچھے جارہے ہیں تاہم حریم شاہ نے اس سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply