اسلام آباد(مانیترنگ ڈیسک)بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے 23 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 700 کو بچالیا گیا ہےجن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔کوسٹ گارڈ اٹلی کے ترجمان نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ بحیرہ روم میں کشتی الٹنے سے 23 تارکین وطن ڈوب گئے اور 700 سے زائد افراد کو بچالیا گیا۔ حادثے کا شکار تارکین وطن کا تعلق پاکستان، افریقہ، لیبیا، بنگلہ دیش، الجزائر، مصر، نیپال، مراکش، سری لنکا، یمن، شام، اردن، اور لبنان سے ہے۔ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جو تند و تیز لہروں کی وجہ سے الٹ گئی۔ رواں ہفتے بحیرہ روم میں کشتیوں کو پیش آنے والے حادثے کے باعث انسانی زندگیوں کے ضائع ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔واضح رہے کہ تارکین وطن کی بڑی تعداد لیبیا کے راستے غیرقانونی طور پر اٹلی پہنچتی ہے۔ حال ہی میں اطالوی حکومت نے لیبیا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت تارکین وطن کے لیبیا کے راستے اٹلی میں غیر قانونی داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں