دنیا پھر بڑی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے، پوپ فرانسس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پوپ فرانسس نے ایک اور بڑی جنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ اٹلی میں امریکی فوجیوں کے قبرستان کا دورہ کرتے ہوئے پوپ کہتے ہیں کہ دنیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر ہے۔پوپ فرانسس نے اٹلی میں امریکی فوجیوں کے قبرستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ دنیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر ہے اور ہم تیزی سے ایک بڑی جنگ کی طرف بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے جنگ عظیم دوئم میں لاکھوں افراد کی زندگیاں چلی گئی تھیں۔  یاد رہے کہ پوپ فرانسس شمالی کوریا اور امریکہ کے تناو پر بھی لاکھوں جانوں کے ضیاع کی وارننگ دے چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply