پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانیہ کے وزیر صحت مقرر

پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو برطانیہ میں وزیر صحت مقرر کر دیا گیا ہے۔

برطانوی وزیر صحت کی فوری تعیناتی کورونا صورتحال کے باعث کی گئی۔ برطانوی وزیر بورس جانسن نے ساجد جاوید کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔ ساجد جاوید قبل ازیں وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔

سابق وزیرصحت میٹ ہینکوک نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تنقید کےباعث استعفیٰ دیاتھا۔ میٹ ہینکاک کو ویڈیواسکینڈل سامنے آنے پر اپوزیشن کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا تھا۔

میٹ ہینکاک نے اپنی معاون خاتون جینا کولاڈ اینجیلیو سے رومانس کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد عہدے سے استعفی دیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ساجد جاوید کے والد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ 1960 میں برطانیہ منتقل ہو گئے تھے۔ وہاں اپنے قیام کے دوران انہوں نے بحیثیت بس ڈرائیور ملازمت کی اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے اپنے کنبے کی کفالت کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کو زیور تعلیم سے بھی آراستہ کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply