• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انگریزی بولنا اور مغربی لباس پہننا سافٹ امیج نہیں، وزیراعظم

انگریزی بولنا اور مغربی لباس پہننا سافٹ امیج نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انگریزی بولنا اور مغرب کی طرح کپڑے پہننا سافٹ امیج نہیں ہے۔

انہوں نے کہا سافٹ امیج خود داری سے آتا ہے، جس میں خودداری نہیں، دنیا اس کی عزت نہیں کرتی۔

tripako tours pakistan

وزیراعظم نے کہا امریکا کیلئے جنگ بھی لڑی اور ہمیں برا بھلا بھی کہا گیا، پہلے دن سے دہشتگردی کی جنگ میں شرکت کی ضرورت نہیں تھی۔

عمران خان نے کہا آج سے قبل جو سیاسی لیڈر آئے انہیں اپنے ملک کا علم ہی نہیں تھا، وہ اپنی چھٹیاں ساری بیرون ملک گزارتے ہیں۔

انہوں نے نیشنل امچیور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سافٹ امیج کیلئے پاکستانیت کو پروموٹ کرنا ہوگا۔

Advertisements
merkit.pk

ان کا کہنا تھا کہ ہم غلط راستے پر چلے گئے حقیقی سوچ کی بجائے ہم نے بھارتی فلموں کو کاپی کرنا شروع کردیا، ہم نے دوسری فلموں کا جائزہ لینے کی بجائے ان کو کاپی کرنا شروع کردیا۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply