• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • علما سے متعلق غیر اخلاقی مواد سوشل میڈیا پر پھیلا کراُنکی بے توقیری کی جارہی ہے،ایکشن لیا جائے،مفتی قوی کی سائبر کرائم کو درخواست

علما سے متعلق غیر اخلاقی مواد سوشل میڈیا پر پھیلا کراُنکی بے توقیری کی جارہی ہے،ایکشن لیا جائے،مفتی قوی کی سائبر کرائم کو درخواست

علما سے متعلق غیر اخلاقی مواد سوشل میڈیا پر پھیلا کراُنکی بے توقیری کی جارہی ہے،ایکشن لیا جائے،مفتی قوی کی سائبر کرائم کو درخواست

(مکالمہ:ویب ڈیسک )مفتی عبدالقوی  نے سائبر کرائم اسلام آباد کو لکھی درخواست میں موقف ا ختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ پیسوں کے لیے مفتیانِ کرام سے متعلق غیر اخلاقی مواد پھیلا کر علما کرام کی بے توقیری کر رہے ہیں ،ایسے لوگوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں مخصوص سوچ کے حامل افراد سوشل میڈیا کے ذریعےعلما کرام کو حق و ناحق بدنام کررہے ہیں ،ایسے افراد کا مقصد علما کرام کو بلیک میل کرکے صرف پیسہ بٹورنا ہے،روزی کمانے کا یہ انتہائی گھٹیا اور نامناسب طریقہ ہے۔اس کی خوب مذمت کی جانی چاہیے۔

چند روز پہلے اُن کی غیر اخلاقی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر آنے سے متعلق اُن کا کہنا ہے کہ اُنہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہےاور اُن کی بے توقیری کی گئی ہے،جبکہ وہ ملکی و غیر ملکی سطح پر  انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھی جانے والی شخصیت ہیں ۔

مفتی عبدالقوی نے   ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرام  سے درخواست کی کہ ایسے  مخصوص سوچ کے حامل افراد کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سائل کو انصاف فراہم کیا جائے،اور ایسے افراد کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی پیسوں کے حصول کے لیے ایسی حرکت کرنے کی جرات بھی نہ کرے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی مفتی قوی کی ایک انتہائی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،جس کے بعد انہوں نے سائبر کرائم کے نام یہ درخواست جمع کروائی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply