آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی

دنیا بھر میں آج 21 جون کو سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی۔

پاکستان میں بھی 21 جون بروز پیر کو رواں سال کا طویل ترین دن ہوگا جب کہ 22 جون بروز منگل سے دن کا دورانیہ بتدریج کم اور راتیں طویل ہونا شروع ہو جائیں گی۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق 21 جون کو سال کا طویل ترین دن روشن ترین رہے گا، اس دوران موسم گرما کی شدت بھی بر قرار رہے گی جبکہ رات مختصر ترین ہوگی۔

یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے، جبکہ 22 دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply