قدامت پسند ابراہیم رئیسی ایران کے صدر منتخب

ایرانی الیکشن میں سید ابراہیم رئیسی غیر سرکاری طور پہ الیکشن جیت چکے ہیں۔ انکے مقابل تینوں امیدواروں نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے اور یوں سید ابراہیم رئیسی ایران کے آئندہ صدر ہوں گے۔
سید ابراہیم رئیسی ایران کے سابقہ چیف جسٹس ہیں۔ انھوں نے الیکشن کیلئے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ الیکشن سے قبل ہی جیسے اہم اصلاح پسند امیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا، تجزیہ کار متفق تھے کہ ابراہیم رئیسی کے الیکشن جیتنے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ سید ابراہیم رئیسی کا نام انسانی حقوق کی بدترین پامالی کے سلسلے میں بھی لیا جاتا ہے۔ یہ کہا جاتا ہے کہ سن اٹھاسی میں جب وہ فقط اکیس سال کے تھے، وہ کئی حکومت مخالف لوگوں پہ تشدد اور انکی موت کا ہتھیار بنے۔ کچھ دن قبل ہی ایک خاتون کی پریس کانفرنس بھی سامنے آئی جسکے بقول رئیسی اور دیگر نے جیل میں اسے اور اسکے کم سن بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply