وٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ

اب وٹس ایپ پر کوڈ کے بجائے کال آئے گی اور اپنا اکاؤنٹ بنا سکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وٹس ایپ نے نئے فیچر کا اضافہ کر دیا۔ اب وٹس ایپ کو ری اسٹور کرنے پر 6 ہندسوں کے کوڈ کے بجائے فلیش کال آئے گی۔

وٹس ایپ کا نیا فیچر ایس ایم ایس کوڈ کی جگہ ایک فون کال کا آپشن فراہم کرے گا جو آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیق کرے گا۔ کال ایک سیکنڈ کی ہو گی اور صارف کو کال اٹھاے کی بھی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

نئے فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے تاہم فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہو گا اس بارے میں وٹس ایپ نے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انسٹاگرام میں بھی ایک فیچر کی آزمائش ہورہی ہے جس میں ویریفکیشن کوڈز کو ایس ایم ایس کی بجائے واٹس ایپ پر بھیجا جائے گا۔

کمپنی نے پہلی بار تصدیق کی کہ اس کی جانب سے ایک اکاؤنٹ کئی ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے اور اس کے تحت اکاؤنٹ کو 4 ڈیوائسز پر بیک وت استعمال کیا جاسکے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس کے علاوہ واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسج کو پلے بیک کرنے کی رفتار بڑھانے کے فیچر کو بھی متعارف کرایا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply