• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سندھ میں بھی ویکسین نہ لگوانے والوں کے سم کارڈ بند ہوں گے

سندھ میں بھی ویکسین نہ لگوانے والوں کے سم کارڈ بند ہوں گے

کراچی: سندھ میں بھی کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کا سم کارڈ بند ہو گا۔

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ڈرائیورنگ لائسنس بنوانے کے لیے بھی کورونا ویکسین لازمی لگوانا ہو گا اور ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کو بھی ویکسی نیشن سے مشروط کر دیا۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے موبائل سم کارڈ بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے نے تمام سرکاری و نجی ملازمین کیلئے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تمام سرکاری و نجی ملازمین کو 30 جون تک ویکسین لگوانا ہو گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 18 سال اور اس سے زائد عمر تمام افراد کے لیے 11 جون سے واک ان سہولت ہو گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply