• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وکیل کی فیس ادائیگی کے لیے منشیات فروخت کرنے والا گرفتار،3 کلو چرس برآمد

وکیل کی فیس ادائیگی کے لیے منشیات فروخت کرنے والا گرفتار،3 کلو چرس برآمد

سکردو (نمائندہ خصوصی) سی آئی اے سکردو کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کر کے روندو تلو سے تعلق رکھنے والے ارشد نامی شخص سے 3 کلو چرس برآمد کر لی ہے تفصیلات کے مطابق ملزم ارشد نامی شخص نے دوران تفتیش کہا ہے کہ مذکورہ منشیات کو بیچ کر وکیل کو فیس ادا کرنا چاہتا تھاملزم کو اس وقت دھر لیا گیا جب ملزم بس سٹینڈ پر گاہکوں کی تلاش میں تھیں سی آئی اے ٹیم کے انچارج ایس آئی پی غلام علی کاکہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے شہر سے منشیات فروشوں کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے ماضی میں بھی نامی گرامی منشیات فروشوں کے سرغنہ کو ہماری ہی ٹیم نے پکڑ کر انہیں عبرت کا نشانہ بنایا تھاجس کے نتیجے میں منشیات فروشی میں کچھ حد تک کمی واقع ہوئی تھی جرائم سے شہر کو پاک صاف کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ہم سب کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کا ادراک ہونا چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس سلسلہ میں شہریوں سے اپیل ہے کہ جہاں جہاں منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم کے بارے اگر کوئی خبر ہیں تو ہمیں فوری اطلاع کرے تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔اس کامیاب کارروائی کے نتیجہ میں پولیس کے اعلی افسران نے سی آئی اے کی ٹیم کو نقد انعام سے نوازا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply