بل گیٹس پورشے پر کس سے ملنے جاتے تھے؟

مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی اور امریکی ارب پتی شخصیت بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا شادی کے 27 سال بعد علیحدہ کیا ہوئے، بل گیٹس کے کئی راز کھلنے لگے۔

امریکی میگزین کی نئی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس اپنی خاتون دوست سے آفس سے چھپ کر ملنے جاتے تھے۔ وہ مرسیڈیز پر گھر سے دفتر آتےتھے اور وہاں سے گولڈن براون پورشے گاڑی پر سوار ہو کر اپنی دوست سے ملنے پہنچ جاتے تھے۔

میگزین نے دعوی کیا ہے کہ بل گیٹس کی سابق اہلیہ ملینڈا گیٹس پرائیویٹ جاسوس سے شوہر کی نگرانی بھی کرواتی رہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بل گیٹس ہمیشہ سے مہنگی گاڑیوں کے شوقین رہے ہیں، انہوں نے حال ہی میں الیکٹرک اسپورٹس کار پورشے ٹکن خریدی ہے، مائیکرو سافٹ کے بانی اس سے پہلے 1979 کی پورشے 911  اور پورشے 955 اسپورٹس کار کے مالک ہیں جو کمپنی نے صرف 337 بنائی تھیں۔

میلنڈا، بل گیٹس کی مائیکرو سافٹ فرم میں ملازمت کرتی تھیں۔ 27 برس قبل دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کے تین بچے ہیں اور دونوں مل کر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن چلا رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کی راہیں جدا کرنے کی وجہ بل گیٹس کے اپنی ملازمہ کے ساتھ تعلقات بنے تھے۔

بل گیٹس اپنی اہلیہ ملینڈا سے علیحدگی کے بعد اب تک 3 ارب ڈالر انہیں منتقل کر چکے ہیں۔ جس میں کینیڈا کے قومی ریلوے اور آٹو نیشن کے حصص بھی شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply