• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پولیو ورکر نےقطرے پلانےکیلئےکشتی کے بغیردریا عبور کر لیا

پولیو ورکر نےقطرے پلانےکیلئےکشتی کے بغیردریا عبور کر لیا

پنجاب کی تحصیل جتوئی میں ایک پولیو ورکز اپنی جان داؤ پر لگا کر پولیو فری پاکستان بنانے کے عمل میں شریک ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجہ چہارم کا ملازم محمد آصف لنڈی پتافی کے مقام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے بغیر کسی کشتی کے دریا عبور کیا۔

فوٹیج میں پولیو ویکسین بیگ کو ہاتھ میں لئے محمد آصف کو دریا عبور کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ محمد آصف بنیادی مرکز صحت میر ہزار میں درجہ چہارم کا ملازم ہے۔

محمد آصف کا کہنا ہے کہ دور دراز کے دریائی علاقوں میں پہنچنا اور پولیو کے قطرے پلانا بہت ضروری تھا اس لئے دریا بغیر کشتی کے عبور کیا۔

اس سے قبل بھی ایک پولیو ورکرز کی تصویر وائرل ہوئی تھی جو کمر تک برف میں دھنسا ہوا تھا اور پولیو بکس اٹھائے چترال کی طرف جا رہا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اقوام متحدہ کے بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ(یو نیسف) نے بھی اس کی تصویر شیئر کی تھی اور وزیراعظم عمران خان نے بھی ان سے ملاقات کر کے جذبے کو سراہا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply