پاکستان میں1کروڑ کورونا ویکسین لگانے کا عمل مکمل

حکومت پاکستان نے عوام کو ایک کروڑ کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرلیا ہے۔

وفاقی وزیراسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں منعقدہ تقریب میں بتایا کہ اس سال کے آخر تک سات کروڑ ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روزانہ تین لاکھ کے قریب افراد کو ویکسین لگائی جاتی ہے۔ اسدعمر نے اپیل کی کہ عوام لازمی اپنی رجسٹریشن کرائیں تاکہ کورونا وبا کو پھیلنے سے روکا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے ابھی بھی3ہزار کے قریب لوگ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ حکومت کو عوام کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ وبا کیخلاف مل کر لڑا جا سکے۔

سربراہ این سی اوسی اسد عمر کی ملک بھر کے شہریوں سے کورونا ویکسی نیشن کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنی تیزی سے ویکسین لگے گی اتنی جلدی پابندیاں ختم ہوں گی۔

پاکستان میں اس وقت18سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر1166 پر بھیج کر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply