• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فیس بک کی متبادل ایپ: پاکستانی بہن بھائی نے تاریخ رقم کردی

فیس بک کی متبادل ایپ: پاکستانی بہن بھائی نے تاریخ رقم کردی

نوجوان پاکستانی بہن بھائی قمرالنساء اور طلعت محمود نے تاریخ رقم کر دی۔

نوجوان بہن بھائی طلعت محمود اور قمرالنساء نے فیس بک کو ٹکر دینے کیلئے پاکستان کا اپنا اور دنیا کا سب سے بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنا دیا۔

گزشتہ کچھ دنوں سے فیس بُک فلسطین پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف مسلمانوں کی آواز دبا رہا ہے اور اسرائیل کی بےجا حمایت کر رہا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر بہن بھائی کی جوڑی نے اسرائیل اور فیس بُک کے خلاف جہاد شروع کر دیا اور “ومبر” (wimbur) کے نام سے پاکستان کا پہلا فیس بک کی طرز کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنا لیا۔

ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ جب بھی مسلمانوں پر ظلم ہوا، تو مسلمانوں نے اپنی آواز بلند کرنے کے لئے جب فیس بُک کا سہارا لیا تو فیس بُک نے ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ غلط رویہ اختیار کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹس ہی ختم کر دئیے۔ اب پاکستان کے اپنے پلیٹ فارم پر تمام دنیا کے مسلمان فلسطین اور جہاں جہاں مسلمانوں کے حق کے لئے آواز اٹھانی پڑے گی، وہ بغیر کسی دباؤ کے آواز اٹھا سکیں۔

صارفین wimbur.com ویب سائٹ سے اس پلیٹ فارم کو استعمال بھی کر سکتے اور اس کی ایپ  بھی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.wimbur.app

Advertisements
julia rana solicitors london

اسکے علاوہ بھی طلعت محمود اور قمرالنساء پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ دونوں نے حال ہی میں پاکستان کے لیے بہت سی موبائل ایپلیکیشنز بھی متعارف کروائی ہیں جبکہ کورونا وائرس ڈیٹیکٹر ایپلیکیشن بھی تیار کر لی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply