• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے مختص کرنےکافیصلہ

کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے مختص کرنےکافیصلہ

آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاری پر کام حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے معاشی ماہرین اور حکومتی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین اور سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں نوجوانوں کیلئے آئندہ بجٹ میں خطیر رقم مختص کیے جانے پر مشاورت ہوئی۔

کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے کی رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 100ارب روپے کی رقم رواں سال مائیکرو بزنس کیلئے تقسیم کی جائیگی۔

دونوں کے درمیان 2023تک کے اہداف آئندہ مالی سال میں ہی حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں رقم کی تقسیم کیلئے 4 مختلف کیٹیگریز طے کر لی گئی ہیں۔

حکومت ایک لاکھ سے 5 کروڑ روپے تک کی رقم فراہم کرے گی۔ شوکت ترین نے کہا کہ نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل بلا تعطل جاری رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا چھوٹے اور مائیکرو بزنس کیلئے رقم کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔

کامیاب جوان پروگرام فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام میں 10 ارب روپے کی تقسیم کا پہلا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں بجٹ کا کل حجم 8 ہزار ارب روپے سے زیادہ کا ہوگا۔ ملک کی کل آمدنی 7 ہزار 989 ارب روپے رہنے کا امکان ہے اور بجٹ 3 ہزار 154 ارب روپے کے خسارے ہو سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply