• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • صدارتی انتخاب جیتا تو مارک زکر برگ کو کھانے پر نہیں بلاؤں گا، ٹرمپ

صدارتی انتخاب جیتا تو مارک زکر برگ کو کھانے پر نہیں بلاؤں گا، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ صدارتی انتخاب جیت گیا تو فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو کبھی بھی وائٹ ہاؤس میں کھانے پر مدعو نہیں کروں گا۔

امریکہ ہماری آنکھوں کے سامنے تباہ ہو رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

tripako tours pakistan

خلیج کے مؤقر نشریاتی ادارے العربیہ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے بانی پر اپنی برہمی کا اظہار اپنے اکاؤنٹس کی دو سالہ بندش کے جواب میں کیا ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو آئندہ دو سال کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔

نشریاتی ادارے کے مطابق سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس سے اشتعال انگیز پوسٹوں اور پارلیمنٹ پر حملے کے تناظرمیں پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

Advertisements
merkit.pk

سابق امریکی صدر نے 2019 میں اپنے دور حکومت میں فیس بک کے بانی مالک مارک زکربرگ کو کھانے پر وائٹ ہاؤس مدعو کیا تھا لیکن اب اپنے اکاؤنٹس کی دوسال کے لیے طویل معطلی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب زکربرگ کو کھانے کی دعوت نہیں دی جائے گی بلکہ ان سے صرف کاروباری بات چیت ہوگی۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply