• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایشیا کی بہترین جامعات میں 16پاکستانی یونیورسٹیزبھی شامل

ایشیا کی بہترین جامعات میں 16پاکستانی یونیورسٹیزبھی شامل

براعظم ایشیا کی بہترین جامعات میں 16 پاکستانی یونیورسٹیز بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔عالمی ادارے ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی فہرست جاری کی ہے۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی فہرست میں یونیورسٹیز کو تدریس، تحقیق اور تعلیم کی دیگر سہولیات کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

tripako tours pakistan

ایشیا کی ابتدائی دس میں سے 4 چین، تین ہانگ کانگ، دو سنگا پور، اور دو جاپان کی جامعات شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سال رواں کے دوران ایشیا کی یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستانی جامعات بھی شامل ہیں۔ اس ضمن میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 16 یونیورسٹیاں اس مرتبہ شامل ہیں جب کہ گزشتہ سال صرف 12 یونیورسٹیاں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق جاری کردہ فہرست کے تحت قائد اعظم یونیورسٹی 100 ویں، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان 124 ویں اور کام سیٹس یونیورسٹی 171 ویں نمبر پر رہی ہیں۔

پاکستان کے حساب سے یہ درجہ بندی پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹیوں میں پشاور یونیورسٹی ، ایگریکلچر یونیورسٹی آف فیصل آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، یونیورسٹی آف پنجاب، بہا الدین ذکریا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (لاہور)، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، اسلامیہ یونیورسٹی (بہاولپور)، پی ایم اے ایس، یونیورسٹی آف سرگودھا اور یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور شامل ہیں۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جانب سے برائے سال 2021 کی 500 سے زائد دنیا کی بہترین جامعات کی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان کی 16 جامعات کو بہترین کارکردگی کے باعث شامل کیا گیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کی جانب سے عالمی درجہ بندی کے علاوہ خطوں کی رینکنگ بھی جاری کی گئی ہے۔

Advertisements
merkit.pk

امریکی ادارے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ایشیائی یونیورسٹیوں میں پاکستان کی نمائندگی اچھی ہے۔ اس سا سال پاکستان نے اوسطاً بہتر نتائج حاصل کیے ہیں۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply