• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹرین حادثہ:بوگی کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا،مرمت کی بجائے جگاڑ کیا گیا

ٹرین حادثہ:بوگی کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا،مرمت کی بجائے جگاڑ کیا گیا

کراچی سےسرگودھا جانیوالی ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر10 کے کلمپ کے سبب حادثہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے مسافر نے ہم نیوز کو بتایا کہ ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر 10 کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا۔

کلمپ کے متعلق کراچی کینٹ پر ریلوے عملہ کو آگاہ کردیا تھا لیکن مرمت کی بجائے جگاڑ کیا گیا۔ ریتی کے قریب ٹرین کو جھٹکا لگا اور کلمپ ٹوٹا جس کے بعد بوگی الٹ گئی۔

زخمی مسافر نےبتایا کہ بوگی الٹنے کے فوری بعد سر سید ایکسپریس آ کرٹکرائی۔ حادثے میں30 افراد جاں بحق اور50 زخمی ہوگئے ہیں۔

رحیم یار خان او رصادق آباد کے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔  ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کے آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

شیخ زید رحیم یار خان او رتحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی انفارمیشن ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کا کہنا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال صادق آباد میں 14زخمی زیر علاج ہیں۔ شیخ زید اسپتال رحیم یار خان میں 34زخمی لائے گئے۔ زخمیوں کے تیمار دارو ں کے لیے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا۔

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر بھی ٹرین حادثے کی معلومات فراہم کرنے کیلئے انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔
حادثے کی معلومات کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

فیصل آباد 041-9200488، اے او فیصل آباد0333-4805996

راولپنڈی 051-9270834، کراچی کینٹ عیسیٰ زرداری 0331-2706334

Advertisements
julia rana solicitors

روہڑی (خرم) 0300-3754200،  سکھر 071-5813433، ترجمان ریلوے 071-9310087

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply