• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثہ:30 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثہ:30 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

گھوٹکی:گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ 20 زخمیوں کو ڈہرکی کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کا شکار ہونے والی ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جا رہی تھی۔ دیگر ٹرینوں کو مختلف سٹیشنوں پر روک دیا گیا۔ شیخ زید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

حادثہ ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے درمیان ہوا، ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر کر دوسرے ٹریک پر جا گریں، مخالف سمت سے آنے والی سرسید ایکسپریس پٹڑی پر گری بوگیوں سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے، متعدد افراد اب بھی بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرین حادثہ رات 3 بج کر 45 منٹ کے قریب ہوا، ملت ایکسپریس حادثے کے فوری بعد سرسید ایکسپریس ٹریک پر گری بوگیوں سے جا ٹکرائی، ملت ایکسپریس کے ڈرائیور کو کمیونیکیشن سسٹم دستیاب ہے، سرسید ایکسپریس نے ولہار سٹیشن کو 3 بج کر 25 منٹ پر کراس کیا، ملت ایکسپریس نے ڈہرکی کو 3 بج کر 30 منٹ پر چھوڑا، ماچھی گوٹھ سے ڈہرکی تک ٹریک بوسیدہ اور مرمت کرنے والا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply