تیرا غم میرا غم۔۔۔۔۔

تیرا غم میرا غم
حسام دُرانی
کل بعد از نماز جمعہ میں نرسری میں موجود تھا اسی اثنا میں کچھ احباب تشریف لے آئے اور انتہائی خوشگوار موڈ میں چائے نوش جان کی جارہی تھی ،ہنسی مذاق چل رہا تھا اسی اثنا میں میرے موبائل فون کی گھنٹی بجی اور جیسے ہی میں نے فون کال آن کر کے کان کے ساتھ لگایا اور انتہائی خوشگوار موڈ میں ہیلو کہا کیونکہ کال" زوجہ ماجدہ "کی تھی ۔لیکن ان کے بات شروع کرنے کی دیر تھی کے میرے چہرے کا رنگ زرد ہونا شروع ہو گیا ۔مجھے ایسا محسوس ہورہا تھا کے جیسے فشار خون انتہائی تیزی سے تنزلی کی جانب گامزن تھا۔
جیسے ہی کال ختم ہوئی دوست احباب نے میرے چہرے کے مدوجزر کا سبب پوچھا تو میرے منہ سے صرف اتنا نکلا۔
"میرے گھر میرا تمام سسرال چھٹیاں منانے پہنچ گیا ہے۔"اور اس کے بعد چراغوں میں روشنی نا رہی ،
کیوں کہ سارے کے سارے میرے غم سے ہلکان ہو رہے تھے ۔۔۔۔جیسے یہ سب میرے ساتھ نہیں بلکہ ان کے ساتھ ہو رہا ہے۔

Facebook Comments

حسام دُرانی
A Frozen Flame

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply