تیس سال کی عمر تک کرنے کے کام۔۔۔ اسرار احمد بخاری

تیس سال سے کم عُمر کے افراد کے لیے ایک تحریر
( جو تیس کے بعد والے بھی پڑھ لیں تو کوئی زلزلہ نہیں  آئے گا )
درج زیل دس کام عمر کے تیس سال مکمل ہونے سے پہلے کرلینے چاہییں۔

1۔کم از کم ایک سال کےلیے اکیلے رہیے
اکیلےزندگی گزارنا کئی اعتبار سے فائدہ مند ہے، اول یہ کہ آپ Self Dependent زندگی گزارنا سیکھتے ہیں، اکیلے رہ کر زندگی ایسے ایسے سبق سکھادیتی ہے جو کسی درسگاہ میں سیکھنا ناممکن ہے، ان میں سے اہم ترین Skill اپنی Basic Needs کو از خود پورا کرنے کی اہلیت جو بہت سے لوگ بڑھاپے تک بھی نہیں سیکھ پاتے اور تمام عمر دوسروں کے سہارے اور دوسروں پر بوجھ بنے گزاردیتے ہیں، شادی سے پہلے امی اور بہنیں کام کرکے دیں، شادی کے بعد بیگم اور بڑھاپے میں بچے!چھوٹی موٹی ڈش خود بنالینا، اپنے کپڑے خود دھونا، اپنا خیال خود رکھنا، کہنے کو عام سی عادات ہیں لیکن Self esteem اور خوداعتمادی پیدا کرنےمیں ان عادات اور اسکلز کا رول سب سے زیادہ ہے، ایک بار آپ سیکھ گئے تو تمام عمر کے لیے دوسروں کی Dependency سے آزاد ہوجائیں گے۔

اگرچہ بزرگوں اور بڑوں کی ‘خدمت’ ہمارے ہاں سعادت سمجھ کرکی جاتی ہے لیکن یاد رکھیے وہ بزرگ یا بڑے جو دوسروں پر انحصار کم سے کم یا بالکل نہیں کرتے چھوٹے( یا جونئیرز) ان کا کام کرنے اور ان کو سہارا دینے میں زیادہ خوشی محسوس کرتے ہیں،بہ نسبت ان کے جو ہرچھوٹے بڑے کام کے لیے چھوٹوں کوآرڈر دیتے ہیں، خود انحصاری آس پاس کےماحول اور لوگوں میں آپ کی عزت اور مقام کوبڑھادیتی ہے۔

2۔چھوٹا موٹا بزنس
تیس سال کی عمر تک پنہنچنے سے پہلے کم سرمائے سے کوئی چھوٹا بزنس شروع کیجئے جس میں آپ کسٹمر ڈیلنگ، پبلک ڈیلنگ، پراڈکٹ بیچنے اور لوگوں کو کنونس کرنے کی اسکل، انوسٹمنٹ اور سرمائے کو مینیج کرنے کی اسکلز سیکھ پائیں ،آپ کسی کو سروس دے سکتے ہیں، ایک کمرے پر مشتمل کوئی چھوٹی سی ٹیچنگ اکیڈمی کھول سکتے ہیں، آن لائن خریدوفروخت کرسکتے ہیں یا ایجنٹ بن سکتے ہوں حتیٰ کہ چھوٹا موٹا اسٹال لگانے کی اہلیت رکھتے ہوں تو کرڈالیے، اس تجربے سے آپ کو یوں توبہت سے فائدے حاصل ہوں گے لیکن ایک نقد فائدہ یہ ہوگا کہ آپ خود کو ڈسکور کرپائیں گے کہ آیا آپ کے مزاج کے مطابق آپ کے لیے نوکری کرنا زیادہ موزوں ہے یا کاروبارکرنا،ساتھ ساتھ یہ فائدہ بھی حاصل ہوگا کہ کبھی زندگی میں بےروزگاری کے دن کاٹنے پڑگئے تو آپ ہاتھ پیرچھوڑ کر مایوس نہیں بیٹھیں گے یہ چھوٹا سا بزنس چلانے کا تجربہ ان مشکل دنوں میں آپ کے کام آئے گا ، اور اگلا روزگار لگنے تک کا وقت عزت سے کٹ سکے گا۔
3۔ناکامی کے تجربات
نئے سے نئے پراجیکٹ ٹرائی کیجئے اور زندگی میں ناکامی اور کبھی کامیابی کا مزہ چکھیے، آپ حیران ہوں گے ناکامی آپ کو وہ کچھ سکھادے گی جو آپ کو کامیابی نہیں سکھا سکتی! ناکامی سے سبق سیکھیئے یہ وہ اسباق ہوں گے جو آپ کوعمر کے 70s, 60s, 50s, 40s میں کام آئیں گے۔

4۔ عادات پر انویسٹ کیجئے۔
ہماری روز مرہ عادات ہمارا مستقبل بنانے میں سب سے بنیادی کردار ادا کرتی ہیں، یہ عادات ہی ہیں جو زندگی کا بیڑہ غرق بھی کرسکتی ہیں اور بیڑہ پار بھی، لہذا عادات پر انوسٹمنٹ سب سے کامیاب انوسٹمنٹ ہے ، اپنی زندگی کا کوئی مشن، کوئی وژن مقرر کیجئے اور روز کی بنیاد پر چھوٹے چھوٹے ٹارگٹس اچیو کیجئے۔ اچھی عادات مثلا” نماز کی پابندی، مطالعے کی عادت، ورزش وغیرہ ایسی عادات ہیں جنہیں زندگی میں لازم پکڑ لیجیے تو یہ تمام عمر نفع دیتی ہیں،اسی طرح بری عادات کو چن چن کر ختم کرنے کی کوشش کیجئے، مثلا” سگریٹ نوشی، غیرضروری رت جگے، نیٹ سرفنگ، یوٹیوب، سوشل میڈیا پر پر وقت کا ضیاع ان سب عادات سے لڑکر ختم کرنے کی کوشش کیجئے۔اچھی عادت کیسے ڈویلپ ہوتی ہے اور بری عادات سے کیسے چھٹکارا پایا جاتا ہے یہ بھی ایک سائنس ہے، سیکھیے ! بہت نفع ہوگا!
5) تعلیم مکمل کیجئے
عمر کے تیس سال مکمل ہونے سے پہلے پہلے کم از کم ماسٹرز تک کی تعلیم یا کوئی پروفیشنل ایجوکیشن ضرور مکمل کرلیجیے کیونکہ بعد از 30 زندگی آپ کو تعلیم کے مواقع نہیں دیتی، یا کم از کم اس کے بعد تعلیم جاری رکھنا تقریبا” ناممکن ہوجاتا ہے، لہٰذا کوشش کیجئے 24/25 تک اپنے تعلیمی کیرئیر کو کنارے لگالیجئے اور کسی وجہ سے دیرسویر ہوگئی ہے تو عمر کے تیس سال مکمل ہونے سے پہلے پہلے مکمل کرلیجیے، یہ ابھی نا کرپائے تو اس کے بعد صرف پچھتاوا رہ جائے گا۔
6۔محبت کیجئے
آپ محبت کرکے شادی کرنا چاہتے ہوں یا شادی کرکے محبت یہ آپ کی چوائس ہے، اگرچہ ہر سینئیر آپ کو شادی سے پہلے محبت کرنے کا مشورہ نہیں دے گا، اس کی پہلی وجہ اخلاقی ہے کہ ہمارے مذہب میں یہ ناپسندیدہ ہے دوسری وجہ یہ کہ محبت کی شادیاں اکثر ناکام ہوتی ہیں، ، لیکن اگر آپ محبت کر ہی بیٹھے ہیں اُس شعر کے مصداق
مجھے سمجھاؤ مت محسن کہ اب تو ہو چکی مجھ کو محبت
مشورہ ہوتی  توتم سے پوچھ کر کرتے..

تو پھر اب شادی میں دیر مت کیجیے ، محبت کا معاملہ بڑا دلچسپ ہے اور میں بحیثیت ایک سینئیر محبت کے حق میں ہوں چاہے آپ(اخلاقی حدود کراس کیے بغیر) شادی سے پہلے کریں یا بعد ، محبت ایک ایسا ایموشن ہے جو آپ کو فوکس ہونا اور قربانی دینا سکھاتا ہے، یہ ایسا دلچسپ اور پرکشش تجربہ ہے کہ اس میں ناکام ہو تب بھی فائدہ اور اور کامیاب ہو تب بھی فائدہ کامیاب ہونے کا فائدہ تو آپ پہلے سے جانتے ہیں، لیکن محبت میں ناکامی کا تجربہ انسان کو توڑ کررکھ دیتا ہے اور اگر آپ کی تربیت ٹھیک خطوط پر ہوئی ہے تو یہ ٹوٹنا کئی لحاظ سے کارآمد ہے، ناکامی کے نتیجے میں آپ کی خؤداعتمادی اور سیلف اسٹیم چونکہ بری طرح متاثر ہوتی ہے لہٰذا آپ اسے re-gain کرنے کے لیے خؤد کو کسی برتر مقصد کے لیے وقف کردیتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کی کامیابی میں محبت کی ناکامی کا بھی بڑا ہاتھ ہے!

7۔ اپنے کام سے محبت کیجئے
بہت سے لوگ آپ کو مشورہ دیں گے کہ کام وہی کرو جس کام سے آپ کو محبت ہے، لیکن ایسا کم لوگوں کے نصیب میں ہوتا ہے کہ انہیں جس کام سے محبت ہے وہی پیشہ اختیار کرنے کا موقع ملے، ایسے میں کیوں نا جو کام بھی مل گیا ہے اسی سے محبت کرنا سیکھ لیا جائے؟ یہی حقیقت پسندی اور وقت کا تقاضہ ہے!

8۔مطالعہ کیجئے
مطالعے کےبارے میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں اور بارہا اپنے جونئیرز کو ایک ہی مشورہ کثرت سے دیتا ہوں کہ مطالعہ کیجئے یہ آپ کے ذہنی افق کو وسیع اور آپ کی سوچ میں انقلابی تبدیلیاں پیدا کرتا ہے، یہ عادت روز کی بنیاد پر آدھا گھنٹے سے شروع کی جاسکتی ہے اس کے بعد وقت اور دلچسپی کے اعتبار سے اس میں اضافہ کرتے رہیے،جو لوگ کتابیں لکھتے ہیں، بعض اوقات ایک کتاب لکھنے میں انہیں دس دس سال لگ جاتے ہیں، گویا جس علم کو سیکھنے اور ضبط تحریر میں لانے میں مصنف کی زندگی کے دس سال وقف ہوئے آپ تین چار سو صفحات کی اس کتاب کو دس پندرہ دن میں ختم کرکے وہ علم چنددنوں میں حاصل کرلیتے ہیں!

9۔کسی اسکل میں مہارت
کوئی سی ایسی اسکل جس میں آپ میں خداداد صلاحیت رکھتے ہوں اسے پالش کیجئے اور اس میں مزید مہارت حاصل کیجئے، مثلا” کمیونیکیشن اسکلز، کمپیوٹر اسکلز، کوئی سی لینگوئج وغیرہ ان میں سے ہراسکل تمام عمر آپ کو نفع دے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

10۔سواٹ SWOT Analysis
گاہے گاہے اپنا SWOT Analysis کرتے رہا کیجئے ، SWOT Analysis کیا ہے تفصیل کے لیے گوگل سرچ کرلیجئے مختصرا” عرض کیئے دیتا ہوں،
S= Strengths
W=Weaknesses
O=Opportunities
T=Threats
اپنی Strengths کو جانیے اور ان کی مدد سے اپنی Weaknesses پر قابو پانا سیکھیئے
آپ کے سامنے کون سے مواقع Opportunities میسر ہیں، انہیں حاصل کیجیئے اور Threats پر قابو پائیے۔
یہ دس کام یوں تو 20s میں کرلینے چاہئیں لیکن اگر آپ کی عمرمبارک 30 سے زیادہ بھی ہوچکی ہے تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں بعد میں بھی کیئے جاسکتے ہیں، لیکن وہی بات The earlier The Better۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply