• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہانیہ عامر کی فلسماز وجاہت رؤف کے بیٹے کے ساتھ‘ نامناسب ویڈیو’سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

ہانیہ عامر کی فلسماز وجاہت رؤف کے بیٹے کے ساتھ‘ نامناسب ویڈیو’سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

اداکارہ ہانیہ عامر کی ہدایتکار اور فلسماز وجاہت رؤف کے بیٹے عاشر وجاہت کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی،جسے دیکھنے والے صارفین اداکارہ کے انداز پر برہم ہوگئے، جس کے بعد ٹوئٹر پر ہانیہ عامر ٹرینڈ کررہی ہیں،جہاں صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں ہانیہ عاشر اور ان کے چھوٹے بھائی نائل کے ساتھ حسن رحیم کے گانے ” آرزو” کو گاتے ہوئے ڈانس کررہی ہیں، ہانیہ کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھایا،صارفین نے ویڈیو کو نامناسب اور فحاشی قرار دے دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایک بار پھر ہانیہ نے خود کو متنازع بنالیا،دوسرے صارف نے کہا کہ ہانیہ نے یہ اقدام عوام کی توجہ حاصل کرنے اور ہیڈلائنز میں رہنے کیلئے کیا ہے، باجی ہفتے میں ایک بار ٹرینڈنگ پر نہ آئیں تو احساس کمتری ہوجاتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایک اور صارف نے لکھا کہ ہانیہ عامر لائم لائٹ اور ہیڈ لائنز میں آنا چاہتی تھیں،جس میں وہ کامیاب ہوگئیں،لیکن ہانیہ نے اپنی عزت کھودی،بعض صارفین نے کہا کہ عوام ملالہ یوسفزئی کو آڑے ہاتھوں لے رہے تھے،

ہانیہ عامر نے توپوں کا رخ اپنی جانب کرلیا،صارفین اس ویڈیو کو معاشی اقدار کے منافی قرار دے رہے ہیں،اس سے قبل بھی اپنی ویڈیوز کے باعث ہانیہ عامر تنقید کی زد میں رہ چکی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply