ملیے: ماں بیٹی بھی اور ہم جماعت بھی۔۔۔

ریاض: سعودی عرب میں ماں بیٹی نے ایک ساتھ ایک ہی یونیورسٹی سے گریجویشن کرکے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے جب کہ خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ماں بیٹی کا تعلق سعودی عرب کے ضلع ثادق سے ہے۔خبر

عرب میڈیا کے مطابق ماں کا نام عیدہ الرشیدی اور ان کی بیٹی کا نام اریج ہے۔ دونوں ماں بیٹی شقرا یونیورسٹی میں زیر تعلیم رہی ہیں اور اب انہوں نے گریجویشن مکمل کرلی ہے۔

میڈیا کے مطابق اریج الرشیدی کا کہنا ہے کہ انٹرمیڈیٹ مکمل کرنے کے بعد انہوں نے اپنی والدہ کو تجویز پیش کی کہ وہ بھی اریج کے ساتھ شقرا یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کریں۔

اریج کے مطابق اس کی والدہ علم سے محبت کرنے والی ایک پر عزم خاتون ہیں اور ہمیشہ تعلیم کے حصول پر اریج اوراس کے دیگر بہن بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہیں۔

عیدہ الرشیدی کے مطابق انہوں نے اپنی بیٹی کی تجویز پر آمادہ ہو کر داخلے کا فارم جمع کرا یا تو انہیں ثادق ضلع میں شقرا یونیورسٹی کی شاخ میں داخلہ مل گیا جب کہ اریج کو حریملا کے علاقے میں واقع شاخ میں داخلہ ملا۔

Advertisements
julia rana solicitors

عرب میڈیا کے مطابق عیدہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک بیوی، ماں، نانی اور یونیورسٹی طالبہ کے طور پر اپنا کردار ابھی تک خوبی سے نبھا رہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply