10 لاکھ سائینو فام ویکسین پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: قومی ائر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ 10 لاکھ سائینو فارم ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق رواں ماہ سائینو فارم، کین سائینو اور سائینو ویک کی ایک کروڑ 10 لاکھ خوراکیں پاکستان کو ملیں گی۔

این سی او سی نے شہریوں سے کورونا کے مزید پھیلاؤ سے بچنے کے لیے ویکسی نیشن کروانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے کم شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 7 جون سے کھول دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ این سی او سی نے رواں برس کے اختتام تک 7 کروڑ لوگوں کی کورونا ویکسی نیشن کی مہم مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کے اجلاس میں ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری اور نجی شعبے کے مختلف طبقات بھی ویکسی نیشن کے عمل میں شامل ہوں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply