سڑک حادثات سے بچاؤ کے لیے چند نکات۔۔عدیلہ بھٹی

دنیا بھر میں ہونے والی اموات کا نواں معروف ذریعہ سڑک حادثات  ہیں۔ ۔۔۔ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک  سبھی اس مسئلے سے دوچار ہیں۔ روز بروز حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث لاکھوں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

سڑک حادثات  کی عمومی وجوہات تو تیز رفتاری، قوانین کی خلاف ورزی، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، اوورٹیکنگ، اوور لوڈنگ وغیرہ ہیں لیکن کچھ لوگ تو محفوظ ترین ڈرائیونگ کے باوجود حادثادت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ان حادثادت کی روک تھام کے لیے آپ قطعی طور پر کیا کرسکتے ہیں اس کے لیے آپ کا چند نکات کو سمجھنا بہت ضروری ہے جو کہ درج ذیل ہیں۔۔

*رفتار آہستہ  رکھیں،زیادہ حادثات سپیڈ کی وجہ سے ہوتے ہیں اس لیے ہمیشہ اپنا سفر ٹائم مارجن سے پہلے شروع کریں تاکہ جلدی پہنچنے کے لیے آپکو سپیڈ نہ بڑ ھانی پڑے۔

* ہمیشہ سیٹ بیلٹ پہنیں، بہت سے لوگ ابھی بھی اس ڈیوائس کے استعمال کو ضروری نہیں سمجھتے ہیں۔
نیشنل ہاؤس ہولڈ ٹریول سروے کے مطابق گزشتہ سال سیٹ بیلٹ کے استعمال سے 14،955 لوگوں کی زندگیاں محفوظ رہیں۔

*اپنے سائیڈ مرر کو ایڈجسٹ کریں جوکہ آپ کو بلائنڈ سپاٹ ایکسیڈنٹ سے محفوظ رکھے گا۔

*گاڑی چلانے سے پہلے بریکس، ٹائروں کی ہوا، مکمل چیک اپ ضرور کریں۔

* حفاظت آپکی اولین ترجیح ہونی چاہیے لہٰذا نیند اور تھکاوٹ کی صورت میں ڈرائیونگ سے گریز کریں۔

*ڈرائیونگ کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کا استعمال نہ کریں۔

*اگرچہ دوران ڈرائیونگ ٹیکسٹنگ، فون کالز، ہینڈ فری وغیرہ کا استعمال معمول بن چکا ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ یہ کام کرنا محفوظ ہے۔ منزل مقصود  پر پہنچنے تک موبائل کا استعمال ترک کر دیں یا ایمرجنسی کی صورت میں گاڑی روک کر موبائل پکڑیں۔

* اسٹیرنگ وہیل سے اپنے ہاتھوں اور کلائیوں کو سیدھ میں رکھیں۔

* بارش، دھند، خراب موسم کی صورت میں ڈرائیونگ سے اجتناب کریں یا ضروری حفاظتی اقدامات کریں۔

*دوسری گاڑیوں کی پوزیشن دیکھ کر، مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے اوورٹیک کریں۔

*احتیاط اور سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیشہ ٹریفک سگنل پر عمل کریں۔

*دائیں بائیں لائن تبدیل کرنے سے پہلے ہمیشہ اشاروں کا استعمال کریں۔

*گاڑی ریورس کرتے ہوئے ہمیشہ پیچھے کی طرف دیکھ کر کریں، ہم میں سے بہت سے لوگ کیمروں اور سینسرز پر انحصار کرتے ہیں جبکہ یہ ٹیکنالوجی ہمیشہ قابل اعتماد نہیں ہوتی

*رات کے وقت ڈرائیونگ سے حادثات کی شرح 3 گنا ہو جاتی ہےاسلیے ممکن ہو سکے تو رات کو سفر کرنے سے گریز کریں۔

* بچوں اور جانوروں کی عادت ہے کہ پارک کی ہوئی گاڑیوں کے پیچھے سے یا سائیڈ سے ایک دم سے نمودار ہوجاتے ہیں۔ اس لیے ممکنہ کوشش کریں کہ رہائشی آبادی کے قریب اپنی رفتار آہستہ رکھیں اور احتیاط سے گاڑی چلائیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایک ذمہ دار اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ان چند چھوٹی چھوٹی باتوں پر عمل پیرا ہو کر اپنی اور دوسرے شہریوں کی زندگی محفوظ بنائیں۔

Facebook Comments

Adeela Zaka bhatti
Mphil scholar department of sociology Qau Islamabad

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply