پاکستان میں مئی2021 کے دوران پیٹرول کی فروخت میں تقریبا15فیصد اضافہ دیکھا گیا اور7لاکھ31ہزار میٹرک ٹن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت نے مئی کے دوران14 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جو 1.692 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ متعدد عوامل نے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سمیت پیٹرول کی طلب میں اضافہ کیا ہے۔
پچھلے مہینے ریکارڈ کی گئی کل فروخت میں سے ڈیزل11 فیصد اضافے کے بعد 761،000 ٹن اور فرنس آئل16 فیصد اضافے کیساتھ 168،000 میٹرک ٹن تھا۔
رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ، مجموعی طور پر 17.517 ملین میٹرک ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئی جس میں 7.460 ملین میٹرک ٹن پٹرول ، 6.924 ملین میٹرک ٹن ڈیزل اور 2.649 ملین میٹرک ٹن فرنس آئل شامل ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں