کورونا:18سال سےزائدعمر کےافرادکی ویکسی نیشن شروع

پاکستان میں آج سے18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے ویکسی نیشن کے لیے شہریوں کو رجسٹریشن کی ہدایت کی تھی۔ شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر1166 پر بھیج کر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔ اسد عمر نے کہا ہے کہکورونا ویکسی نیشن کی مہم میں تیزی حکومت کی بڑی سرمایہ کاری سے ممکن ہوئی۔

پاکستان میں 25کروڑ ڈالر کی ویکسین آچکی ہے۔ کورونا ویکسین کی خریداری پر اگلے مالی سال بھی کثیر رقم خرچ کی جائے گی۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار22 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ26 ہزار695ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار132افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار73، خیبرپختونخوا 4 ہزار113، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 285اور آزاد کشمیر میں 549 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار446، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 33 ہزار450، پنجاب 3 لاکھ40 ہزار 989، سندھ 3 لاکھ 20 ہزار488، بلوچستان 25 ہزار370، آزاد کشمیر 19 ہزار344 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 608 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply